بھارت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا خطرناک ہے: نیویارک ٹائمز

نیو یارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائز نے مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو خطرناک قراد دیتے ہوئے کہا اقدام سے خون خرابے کا خدشہ ہے، پاکستان سے کشیدگی بڑھے گی، کشمیر سے متعلق ترمیم بھارتی سپریم کورٹ میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائز نے بھی مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا بھارت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا خطرناک ہے، اقدام سے خون خرابے کا خدشہ ہے، پاکستان سے کشیدگی بڑھے گی۔

نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارت کومعلوم تھا اس کا اقدام آگ لگانے والا ہے، خصوصی درجہ ختم کرنے سے پہلے بھارت نے ہزاروں فوجی کشمیر بجھوائے، اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی مزاحمت کی تحریک میں تیزی آئے گی۔

امریکی اخبار نے مزید کہا کہ کشمیرسے متعلق ترمیم بھارتی سپریم کورٹ میں ختم ہونے کا امکان ہے، عالمی طاقتیں بھارتی اقدام سے خطے میں ممکنہ بحران روکنے پر اثر رسوخ استعمال کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ و جموں کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں، نطربندیوں پر تشویش ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، پاکستان، بھارت ایل او سی پر امن و امان برقرار رکھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں