پاکستان کا نصربیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان نے نصربیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ،تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا، 24 جنوری کو بھی بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی جانب سے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا گیا، تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا، تجربے کے موقع پر اعلیٰ عسکری حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نصربیلسٹک میزائل کا 24 جنوری اور آج پھر تجربہ کیا گیا، نصربیلسٹک میزائل بغیر نشاندہی کامیابی سے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمین سے زمین تک مختصر فاصلے تک مار کر سکتا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ تجربے سے دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر ماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیاتھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل نصر سے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا، نصر میزائل انتہائی کامیابی سے ’’شوت اینڈاسکوٹ‘‘ ویپن سسٹم کا حامل ہے۔

ترجمان کے مطابق ویپن سسٹم بھرپور دفاعی صلاحیت کاحامل ہے، نصر میزائل بیلسٹک میزائل، ایئرڈیفنس سسٹمز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربے سے آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں