وزیراعظم عمران خان کا بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بحرین کے شاہ کو کشمیر کی تازہ صورتحال پر  اعتماد میں لیا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کی یو این قراردادوں کی خلاف ورزی سے آگاہ کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کوسختی سے مسترد کیا۔

بھارت مسلسل یو این قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے، بھارتی غیرقانونی اقدام سےمقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا۔

عالمی برادری بھارت کے غیرذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے،خطے میں امن برقرار رکھنے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار اد اکرے۔

اس موقع پر بحرین کے شاہ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر سخت اظہار تشویش کیا۔

شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کہا کہ حکومت بحرین کشمیر کی صورت حال کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ مذاکرات سےحل کیا جائے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف سفارتی محاذ پر سرگرم ہیں۔

قبل ازیں انھوں نے ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد، ترک صدر، رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی رابطہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں