خورشید شاہ، خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا مشہود کی گرفتاری کا امکان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی احتساب بیورو کی جانب سے مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز اور ان کے چچازاد بھائی یوسف عباس کی چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بعض سیاسی راہنماﺅں کی یعد سے قبل یا فوری بعد گرفتاری کا امکان ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق نیب میں دو بڑی سیاسی جماعتوں کے متعدد راہنماﺅں کے خلاف مختلف کرپشن کیسز میں تیزی سے تحقیقات جاری ہیں اور عید سے قبل مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں احسن اقبال، رانا مشہود، خواجہ آصف جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کو بھی جلد گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ ان راہنماﺅں کے خلاف نیب کو کافی ثبوت مل چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب میں بعض حکومتی وزراءاور دیگر راہنماﺅں کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں جن پر کافی پیشرفت ہوچکی ہے، نیب ترجمان کے مطابق نیب چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ تمام کارروائی قانون کے مطابق جاری ہے ،نیب جب ضروری سمجھتا ہے تو کسی کو گرفتار کرتا ہے، نیب انتقام پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی کسی کی ڈکٹیشن لیتا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا گیا ہے چئیرمین نیب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کرے گی اور آج لاہور کی احتساب عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں