مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی پر نور اور پر وقار تقریب

ریاض(ڈیلی اردو) مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی، غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام ریشم استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی، نئے غلاف کی تیاری پر 70 لاکھ ریال لاگت آئی ہے اور اس کی تیاری میں 670 کلو خالص ریشم، 120 کلوسونا اور 100 کلوگرام چاندی استعمال کی گئی ہے۔ غلاف کعبہ جسے کسوا کہا جاتا ہے، ہر سال 9 دوالحج کو وقوف عرفہ کے دن تبدیل کیا جاتاہے۔

اس سال انتظامیہ نے غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی تقریب رات کے وقت منعقد کی تاکہ صبح طواف کے لیے آنے والوں کو زحمت سے بچایا جاسکے، ہر سال 9 ذی الحجہ کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی پروقار تقریب ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں