وزیراعظم عمران خان کا انڈونیشین صدر کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدود سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور بھارتی جارحیت سے  متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور انڈونیشین صدر جوکو ویدود نے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی قوانین کے مطابق حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کے باسیوں کو محصور کررکھا ہے۔ بھارتی اقدام سے جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ عالمی برادری بھارتی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں