بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ رہا ہے: سینیٹر رحمان ملک

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید الاضحٰی کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس تین آپشنز ہیں۔ جنگ کا آپشن ہمیں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں سفارتی جنگ لڑنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ پوری دنیا کو اس وقت کشمیر کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ کشمیری عوام دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں ہے۔ ہمیں عید سے پہلے ہی آئی سی جی میں جانا چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں