مظفر آباد (ڈیلی اردو) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔
نمائندہ ڈیلی اردو کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 38 سالہ شہری سرفراز احمد شہید اور متعدد شہری زخمی ہوئے۔
شہید سرفراز احمد کا تعلق تتہ پانی سیکٹر کے گاوں سہڑہ سے بتایا جاتا ہے۔ جبکہ بٹل سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے دادا اور پوتا کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہے۔