قوم آج 73واں یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جارہا ہے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آج اہلِ پاکستان یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے، شایان شان طریقے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ منا رہے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق 14 اگست کا دن پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑی دھوم دھام، ملی جوش وجذبے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ سے منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

یوم ازادی کے دن کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد میں توپوں کی سلامی ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31، صوبوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے گا۔مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔اس موقع پر قوم ہرقیمت پرملک کادفاع کرنےکاعزم کرے گی۔

کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاجائیگا، سکولوں اور کالجوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ رنگا رنگ تقاریب، تقاریر کا اہتمام بھی ہوگا، گھروں میں بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کا جوش و خروش تو قابل دید ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان یوم آزادی آزاد کشمیر میں منائیں گے ، اس موقع پر وہ آزاد کشمیر کی قانون سازی اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں