پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: ملیحہ لودھی

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی مشکلات کی طویل رات کے خاتمے کیلئے مربوط سیاسی اور سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

نیویارک میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد حق، قانون اخلاقیات اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں پر مبنی ہے جس پر سلامتی کونسل کی کئی قراردادیں ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کا غیر قانونی الحاق کر کے اپنے ظالمانہ قبضہ کو توسیع دینے کی کوشش کی ہے تاہم رات کی تاریکی سے ایک دن آزادی کا سورج طلوع ہوگا جس میں لوگ آزادنہ طور پر اپنی خواہش پوری کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں