روس کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں کشمیر کی مخالفت نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت کے سب سے بڑے دوست روس نے بھارت کی امیدوں  پر پانی پھیر دیا۔

روس ںے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کےاجلاس کی مخالفت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل طویل عرصے کے بعد کشمیر پر اجلاس کر رہا ہے، اجلاس سے پہلے آپس میں بات چیت کریں۔

تفصیلات کے مطابق روس کے نائب مندوب دمیتری پولیانسکی نے کہا سلامتی کونسل طویل عرصے کے بعد کشمیر پر اجلاس کر رہا ہے، کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کریں گے البتہ اجلاس سے پہلے آپس میں بات چیت کریں گے۔

خیال رہے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خط سلامتی کونسل کی صدر کو پیش کیا تھا، خط میں جموں و کشمیر کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی تھی۔

جس کے بعد پاکستان کی درخواست پر مسئلہ کشمیر پر 50 سال بعد سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پررابطہ کرکے انھیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال سےآگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا تھا بھارتی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کے عوام مشکلات کاشکار ہیں۔ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کی آبادی اور ہیت تبدیل کرنےکی مخالفت کرتا ہے، بھارتی اقدام سلامتی کونسل قراردادوں اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔ بھارتی اقدامات نےخطے کی امن و سلامتی کو داؤ پرلگا دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سے خصوصی تشخص کےخاتمے ،یکطرفہ بھارتی اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں