اسلام آباد (ڈیلی اردو) بھارت کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک جوان اور دو شہری شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی یوم آزادی کو پوری دنیا نے یوم سیاہ کے طور پر منایا جو بھارت سے برداشت نہ ہوسکا، اس کے نتیجے میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت نے شدت اختیار کر لی ہے، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان محمد شیراز اور دو شہری محمد عزیز اور منیب شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے قوم کا ایک اور بیٹا فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگیا۔ سپاہی محمد شیراز ایل او سی بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوا، جس کے نتیجے میں دو روز کے دوران شہید جوانوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
Another brave son of soil laid his life in the line of duty. Sepoy Muhammad Sheeraz embraced shahadat due to Indian firing in Buttal Sector along LOC. pic.twitter.com/BAozVnsuGY
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 16, 2019
ذرائع کے مطابق لیپا سیکٹر پر بھی بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری محمد عزیز اور منیب شہید ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے تھے جن میں نائک تنویر، لانس نائک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔
In efforts to divert attention from precarious situation in IOJ&K,Indian Army increases firing along LOC.
3 Pakistani soldiers embraced shahadat. Pakistan Army responded effectively. 5 Indian soldiers killed, many injured, bunkers damaged. Intermittent exchange of fire continues. pic.twitter.com/wx1RoYdiKE— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 15, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجوہ نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھادیا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس آج شام 7 بجے ہو رہا ہے۔ سلامتی کونسل کا اجلاس چین کی درخواست پر بلایا گیا ہے جس سے 50 سال میں پہلی بار کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرآگیا۔ اجلاس امریکا کے شہر نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوگا۔