فاشسٹ مودی یاد رکھیں کشمیریوں کو شکست نہیں دی جا سکتی: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تاریخ کا سبق ہے کہ جدوجہد آزادی کیلئے ایک ہوجانے کے بعد کوئی قوم موت سے نہیں ڈرتی، اور اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت یاد رکھے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دی جا سکتی، طاقت سے صرف فوج اور دہشتگردوں کو ہرایا جا سکتا ہے، کشمیری موت سے نہیں ڈرتے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اپنے مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وادی میں ہندو توا نظریے پر مبنی کارروائیاں بری طرح ناکام ہوں گی، کشمیریوں کی جدو جہد آزادی دبانے کیلئے مودی حکومت کے فاشٹ ہتھکنڈے ناکام ہوں گے، آزادی کیلئے متحد قوم کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر پر پچاس سال بعدسیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل پاکستان اوربھارت کے درمیان تصفیہ طلب معاملے پر مبنی ایجنڈے کے تحت جموں و کشمیر کی صورتحال پر غور کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں