بھارتی مسلمان مودی کے خلاف متحد ہو جائیں: سید سرور چشتی گدی نشین درگاہ اجمیر شریف

اجمیر شریف (ڈیلی اردو) درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی مسلمانوں سے انتہاپسند مودی حکومت کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید سرور چشتی نے اپنے وڈیو بیان میں سوال اٹھایا ہے کہ یہ کیسا بھارت ہے، یہ کیا ہو رہا ہے مسلمانوں کے ساتھ؟ یہ کیسا ظلم ہو رہا ہے مسلمانوں کے ساتھ؟ یہ کیسی 72 ویں یوم آزادی آئی ہے بھارتی مسلمانوں کےلیے؟

درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی نے کہا کہ راجستھان میں گروہ کے تشدد سے جاں بحق پہلو خان کیس کا فیصلہ قابل مذمت ہے،چھ ملزموں کو بری کردیا گیا ہے، کیا آسمان سے بھوتوں نے آ کر پہلو خان کا قتل کیا؟

سید سرور چشتی کا کہنا تھا کہ پہلو خان کے دو بیٹے اب بھی گائے اسمگلنگ کے الزام میں قید ہیں، بھارت میں کربلا برپا ہے، مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، مسلمان اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن پاک پر متحد ہوجائیں۔

درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین کا مزید کہنا تھا کہ کفر کی حکومت برداشت کی جا سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں، حضرت امام حسینؑ نے حق کی سربلندی کیلئے باطل کے خلاف قیام کی،۔

قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے،
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں