جاپان کا امریکا سے 42 بی ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ

ٹوکیو (ڈیلی اردو) جاپان کی وزارت دفاع نے امریکا سے ریڈار پر نظر نہ آنے والے 42 جدید ترین لڑاکا طیارے بی ایف 35 خریدنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا۔

طیارے لاک ہِیڈ مارٹِن کمپنی کے تیار کردہ ہیں اور جاپان 42 لڑاکا طیارے خریدے گا۔ طیارے کی قیمت تقریبا 13 کروڑ ڈالر ہے۔ وزارت نے بتایا کہ یہ طیارہ پرواز کی اعلیٰ کارکردگی سمیت، تمام ضروری صلاحیتوں کا حامل ہے۔

وزارت کا منصوبہ ہے کہ بحری سیلف ڈیفنس فورس کے جنگی جہاز اِزومو کو بہتر بنا کر اسے F-35B لڑاکا طیاروں کی تعیناتی والے طیارہ بردار جہاز میں تبدیل کیا جائے۔

حکومت جاپان نے اپنے تازہ ترین دفاعی رہنما خطوط اور وسط مدتی دفاعی پروگرام میں ایسے جنگی طیاروں کی تعیناتی کے بارے میں بتایا تھا جو کم فاصلے سے اڑان بھرنے اور عمودی طور پر اتر سکنے کی صلاحیت کے حامل ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں