سعودی عرب: تیل کے پلانٹ پر حوثیوں کے 10 ڈرون حملے، آگ بھڑک اُٹھی، تیل سپلائی بند

ریاض (ڈیلی اردو) یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے تیل کے پلانٹ پر ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے شیبہ آئل فیلڈ پر دس ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، شیبہ آئل فیلڈ پر 10 ڈرون حملے کیے گئے جو سعودی سرزمین پر سب سے بڑا حملہ تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے سے گیس پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث آگ لگنے سے معمولی نقصان ہوا۔

سعودی وزیر توائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ صبح 6 بجکر 20 منٹ پر الشیبہ آئل فیلڈ کے ایک پروسیسنگ یونٹ کو دھماکا خیز مواد سے لدے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ جس سے محدود پیمانے پر آگ لگی۔فوری طور پر قابو پاکر آگ کو بجھا دیا گیا۔

آگ لگنے سے معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

حوثیوں کے اس دہشت گردانہ حملے کے باعث سعودی عرب کی تیل پیداوار اور برآمدات میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کئی ڈرون حملوں کے بعد پلانٹ میں آگ لگی، جسے بجھا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں