خرطوم (ڈیلی اردو) افریقی ملک سوڈان کی فوجی کونسل اور جمہوریت نواز مظاہرین کے نمائندہ اتحاد کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد حکومت سازی کا متفقہ سمجھوتا طے پا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق فوجی کونسل کے سربراہ جنرل عبدل فتاح برہان اور مظاہرین کے نمائندہ اتحاد کے لیڈر محمد نجی العاصم نے اس سمجھوتے کی دستاویز پر دستخط کیے۔
اس سمجھوتے کے تحت فوجی اراکین اور سویلین قیادت پر مشتمل ایک با اختیار کونسل تین برس سے زائد عرصے تک حکمران رہے گی اور اْس کے بعد پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔
معاہدے کے تحت اکیس ماہ تک حکومت کی سربراہی فوج کے پاس رہے گی اور پھر اٹھارہ ماہ تک سویلین قیادت برسراقتدار آے گی۔
سوڈانی فوجی کونسل کے سربراہ اور جمہوریت نواز مظاہرین کے متفقہ لیڈر نے سمجھوتے کا خیرمقدم کیا