وزیراعظم نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ‏وزیراعظم ہاوس نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ 3 سال کیلئے پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے جنرل قمر جاوید کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف رکھنے کا فیصلہ ملکی اور خطے کی سلامتی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل میں کیا۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیرئیر کا آغاز اکتوبر 1980ء میں 16 بلوچ رجمنٹ سے کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں