مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش ہے: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی  نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو مسلم اکثریتی خطے کےلئے غیر جانبدار پالیسی اپنانے  کی تنبیہ کردی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کو آیت اللہ خامنائی  نے ایرانی صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ سے ملاقات کے بعد  کشمیر کے متعلق بیان جاری کیا۔

آیت اللہ خامنائی کا کہنا تھا کہ ہمارے بھارتی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ تاہم بھارتی حکومت  سے امید کی جاتی ہے کہ کشمیر کے بےگناہ لوگوں کے لئے منصفانہ پالیسی اختیار کی جائے گی اور خطے کے لوگوں  کوجبر سے روکا جائے گا۔

خطے میں برطانیہ کی استعماری پالیسیاں مسترد کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر نے باور کرایا مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات، برطانیہ کے برِ صغیر  سے جاتے وقت کیے جانے والے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا برٹش جان بوجھ کر خطے میں مسئلہ کشمیر چھوڑ کر گئے تاکہ یہ تنازع طول پکڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں