ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن کلاں میں درازندہ موڑ پولیس چیک پوسٹ پر دشت گردوں نے رات ڈھائی بجے حملہ کر کے دو شہری شہید دو زخمی کر دئیے۔ پولیس نے حملہ پسپا کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں دشت گردوں نے دستی بموں اور خود کار اسلحہ سے تین اطراف سے چیک پوسٹ حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں دشت گرد فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں فائرنگ کی زد میں آکر قریبی پیٹرول پمپ کا ملازم نقیب اللہ اور سمیع اللہ شہید ہو گئے جبکہ پیر محمد، اور مسافر بس کا کنڈیکٹر بنگو خان شدید زخمی ہو گیا۔ تاہم چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کے فورا بعد پولیس و سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر آئے تھے اور انکی تعداد 8 تھی۔ اے سی درازندہ سمیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ سب ڈویزن درازندہ میں ناکہ بندی کر کے پہاڑی راستوں پر بھی پولیس تعینات کر دی گئی۔