بھارتی فوج مارنے کیلئے تیار ہے تو ہم مرنے کیلئے تیار ہیں: سید علی گیلانی

سری نگر (ویب ڈیسک) حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیری عوام کے نام خط میں کشمیریوں سے اپنے علاقوں میں احتجاج اور مظاہرے کرنے کی اپیل کردی، انہوں نے پاکستان اور مسلم امّہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

نظر بند بزرگ حریت رہنما کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کے خلاف کھڑے ہیں، علی گیلانی نے کہا کہ کشمیر میں مواصلاتی نظام بند ہے، ہزاروں نوجوان گرفتار ہیں، بھارتی فوج مارنے کیلئے تیار ہے اور کشمیری احتجاج کیلئے تیار ہیں۔

علی گیلانی نے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر سے باہر لوگ کشمیر کے سفیر بنیں احتجاج کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر نہیں بلکہ کشمیر کی سر زمین چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش کے باوجود مسئلہ سلامتی کونسل میں اٹھا ہے، بھارت اپنی فوج بھی لے آئے کشمیر ی اپنے حق کیلئے کوشاں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں