میکسیکو سٹی (ڈیلی اردو) میکسیکو میں ایک نیوز ویب سائٹ کے سربراہ کو قتل کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ اس صحافی کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کیا گیا اور اس کی لاش ملک کے وسطی حصے سے ملی۔
رواں برس اس انداز کے قتل کی یہ دسویں واردات ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیویتھ کونڈیس جارامیلو نامی صحافی کی نعش ہفتے کی صبح ملی۔ یہ 42 سالہ صحافی ایک مقامی نیوز ویب سائٹ کا سربراہ تھا جب کہ ایک مقامی ریڈیو پروگرام میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتا تھا۔
صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کا کہنا تھا کہ اس صحافی کو گزشتہ برس جون اور نومبر میں قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔