چینی صدر شی جن پنگ کی فوج کو الرٹ رہنے کی ہدایت

گانسو (ڈیلی اردو) چینی صدر نے اپنی فوج کو الرٹ رہنے اور تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چینی صدرشی جن پنگ نے گانسو میں پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے اڈے کے کمانڈر سینٹر کا دورہ کیا جہاں جنگی حالات کی تیاری اور تربیت کا جائزہ لیا گیا۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو لازمی طور پر کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے طاقتور فوج کے قیام اور دفاعی حکمت عملیوں اور پالیسیوں کو سمجھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چینی فوج کو ہمیشہ اس بات کو اپنے ذہن میں رکھنا چاہئے کہ وہ اپنی جنگی صلاحیت بڑھائے اور ملک کے سترویں یوم آزادی سے قبل نئی کامیابیاں سمیٹے۔

خیال رہے کہ چینی صدر گانسو صوبے کے چار روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چینی فضائیہ کے اڈے کا بھی دورہ کیا اس موقع پر چینی صدر نے پائلٹس اور دیگر افسران سے ملاقاتیں بھی کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔جب کہ دوسری جانب مودی نے بھی بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے رکھا ہے۔

خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس حکم کا مقصد پاکستان کیخلاف کسی قسم کے جارحانہ اقدام کی تیاری ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں اور پاکستان کی فوج بھی مکمل طور پر الرٹ ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یہ گیدڑ بھبکی دی ہے کہ بھارت حالات کو دیکھتے ہوئے ایٹمی حملہ میں پہل نہ کرنے کی اپنی پالیسی پر غور کر رہا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جوہری حملے میں پہل نہ کرنے کے ڈاکٹرائن پر قائم ہیں گاتاہم مستقبل کا فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے

۔بھارتی وزیر دفاع کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ اس وقت کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس اشتعال انگیز بیان کے لیے عالمی امن کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔

اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کی ہندو متعصب سرکار نے ہندو راج کے عزائم کی تکمیل کے لیے پورے برصغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں