ڈونلڈ ٹرمپ کو ثالثی کا اختیار دینا دشمن کو چھری دینے کے مترادف ہے: سراج الحق

پشاور (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر سستی کا مظاہرہ ختم نہیں کیا تو عوام کا یہ مارچ پشاور کے بجائے سری نگر میں نظر آئے گا۔

پشاور میں ’کشمیر بچاؤ مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’افغانستان میں قیام امن پاکستان کی ضرورت ہے، ثالثی کا اختیار ڈونلڈ ٹرمپ کو دینا دشمن کو چھری دینے کے مترادف ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے مقبوضہ کشمیر میں شمع آزادی کو روشن کیا تھا اوراس جدوجہد کا آغاز 1931 میں ہوا جب خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان عبدالقدیر خان نے مقبوضہ کشمیر کا رخ کیا لوگوں کو ’ظالم حکومت‘ کے خلاف اکٹھا کیا اور انتظامیہ نے انہیں پھانسی دی۔

انہوں نے کہا کشمیر عوام 71 برسوں سے آزادی کے جدوجہد کررہے ہیں، لاکھوں جام شہادت نوش کرگئے، بھارتی فوجیوں نے 14 ہزار ماؤوں بہنوں کی عصمت دری کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں