اقتصادی دہشت گردی کا الزام: ایران نے امریکی تھنک ٹینک اور سربراہ پر پابندی عائد کردی

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے اقتصادی دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک امریکی تھنک ٹینک پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے امریکہ میں قائم تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز اور اس کے سربراہ مارک ڈوبووِٹس کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے۔

ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ادارہ اور اس کا سربراہ ایران کے خلاف اقتصادی دہشت گردی کے پسِ پردہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے اور اس کے سربراہ پر پر پابندیاں عائد کردی گئی ہے۔

ایران کی جانب سے یہ کہاگیاہے کہ یہ ادارہ ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے اثرات کو وسیع تر بنانے میں مصروف رہا ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں قائم یہ تھنک ٹینک دعویٰ کرتا ہے کہ وہ غیرجانب دار ہے اور اس کا مقصد قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق تحقیقات کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں