جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت عظمیٰ میں فل کورٹ بنانے کے لیے درخواست دائر کردی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے پیر کے روز سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں تمام زیر التوا درخواستیں سننے کی استدعا کی گئی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل اور ممبران صدر کا دائر ریفرنس سننے کے مجاز نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں