امریکہ کا ایشیائی اتحادیوں کے ساتھ 10ستمبر کو بحری مشقیں شروع کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے کہا ہے کہ وہ اپنے ایشیائی اتحادیوں کے ساتھ 10 ستمبر کو جنوب مشرقی ایشیا میں غیرمسبوق بحری فوجی مشقیں شروع کر رہا ہے۔ یہ مشقیں خطے میں امریکا اور چین کے بڑھتے اثرو رسوخ کے تناظر میں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ایشیائی ملکوں کے سمندروں میں پہلے ہی امریکی فوج کو بالادستی حاصل ہے۔ امریکا کی طرف سے علاقائی سمندروں میں تازہ سرگرمیاں ایک ایسے وقت میں دیکھی جا رہی ہیں جب دوسری جانب چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بھی عروج پر ہے۔

اگست میں جنوب مشرقی ایشیائی مملک کے رابطہ گروپ ‘آسیان’ کے سربراہ اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں امریکی شرکت کا مقصد بحر ہند میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اختیار کردہ پالیسی کے تحت امریکی اسٹریٹجی کو ترویج دینا تھا۔

چین اور امریکا عالمی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف جہاں تجارتی اور معاشی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں دونوں ملک علاقائی سطح پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے بھی اپنے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں