ایران میں اسرائیل اور برطانیہ کیلئے جاسوسی پر 3 افراد کو سزا

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی عدالت نے 2 ایرانی نژاد برطانوی سمیت ایک ایرانی شہری کو برطانیہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں قید کی سزا سنادی۔

محکمہ قانون کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کے مطابق جاسوسی کے جرم میں آریس امیری، علی جوہری اور انوشہ عاشوری کو 10 برس کی سزا سنائی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ آریس امیری برطانوی کونسل کا ملازم تھا جو کہ ثقافتی سرگرمیوں کی آڑ میں ایران دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔

علی جوہری اور انوشہ عاشوری کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کرنے کے الزام میں سزائیں سنائی گئیں۔ عدالت کے مطابق اسرائیل سے انہیں غیر قانونی طور پر رقم بھیجی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں