مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 24واں روز، غذائی اشیا اور ادویات ختم

سری نگر (ڈیلی اردو) نریندر مودی کی سفاک فوج مقبوضہ وادی میں مظالم ڈھا رہی ہے۔ جنت نظیر وادی مسلسل چوبیسویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ خوراک کی کمی کے باعث لاکھوں کشمیری فاقہ کرنے پر مجبور ہیں۔ ادویات اور اشیائے خور ونوش بھی نایاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ظالم بھارتی حکومت کے مظالم جاری ہیں۔ وادی میں کرفیو چوبیسویں روز بھی برقرار ہے۔ کرفیو کے باعث ادویات، خوراک سب ختم ہوگئیں، کشمیری بھوک سے بے حال ہیں جبکہ مریض بستر پر سانسیں گننے پر مجبور ہیں۔

نریندر مودی کی سفاک فوج نے حریت رہنماوں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج دس ہزار سے زائد کشمیریوں اور متعدد سیاسی رہنماوں کو گرفتار کر چکی ہے انتہاپسند مودی سرکار کشمیریوں کیلئے اٹھنے والی ہرآواز کو دبا رہی ہے۔ جب ہی پانچ اگست سے وادی میں موبائل فون، ٹی وی، ریڈیو، اخبارات اور کیبل سب بند ہے۔

کرفیو کے باوجود سری نگراور دیگر اضلاع میں بھارت کیخلاف ہزاروں کشمیریوں کےاحتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی میں بس آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں