میکسیکو میں شراب خانے پر پیٹرول بم سے حملہ، 25 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی (ڈیلی اردو) میکسیکو میں حملہ آوروں نے ایک بار پر حملہ کر کے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 25 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 13 زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے جنوبی علاقے میں واقع ’ بار کابالو بلانکو‘ پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کردیا اور بار کے اندر پٹرول بم پھینک کر آگ لگادی، حملہ آوروں نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران 25 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 17 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں جب کہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں 4 حالت کی نازک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور بار کو نذر آتش کرنے کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ 8 سال بعد دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ 2011 میں ایک کیسینو پر حملے میں 52 افراد مارے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں