نجی ٹی وی کے اینکر پرسن ارشاد جاگرانی سابقہ خاتون کولیگ کو حراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے نجی ٹی وی چینل کے ہیڈ آفس میں چھاپہ مارکر سابقہ خاتون گولیگ کو سوشل میڈیا کے ذریع حراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تاہم بعد ازاں معاملہ حل ہونے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اکے ذرائع کا کہناہے کہ نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر پرسن نے سائبر کرائم ونگ میں ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ” ارشاد جاگرانی “ نامی اینکر پرسن سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کر رہاہے۔ خاتون نے یہ شکایت اپنے فیس بک اکاﺅنٹ کے ذریعے کی جس میں کہا گیا کہ ملزم انہیں مختلف مقامات پر لی گئی سیلفی کو بنیاد بنا کر مختلف فیس بک اکاﺅنٹس کے ذریعے حراساں کر رہاہے۔

ایف آئی اے نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے ثبوت اور اس کا موبائل فون پکڑ لیا جبکہ اینکر پرسن نے متاثرہ خاتون کو حراساں کرنے کا اعتراف بھی کر لیا جو کہ اس کی سابقہ کولیگ ہے۔ اس نے خاتون سے تحریری شکل میں معافی مانگ لی ہے جس کے بارے میں اطلاعا ت ہیں کہ خاتون نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ معافی کے علاوہ قانونی کارروائی بھی مکمل کر لی گئی ہے، بعدازاں اینکر پر سن کو رہا کر دیا گیا جبکہ اینکر کے خلاف مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں