دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی، ہم سب خطرے میں ہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں مضمون ’دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتی، ہم سب خطرے میں ہیں‘ کے عنوان سے لکھا ہے۔

عمران خان نے اپنے مضمون میں کہا کہ دنیا نے اگر بھارت کو نہ روکا تو دو ایٹمی طاقتیں آپس میں ٹکرا جائیں گی۔

انہوں نے امریکی اخبار میں یہ بھی لکھا کہ بھارت نے انکی مذاکرات شروع کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کردیا ہے۔

عمران خان نے اپنے مضمون میں تحریر کیا کہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد میری ایک ترجیح جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کیساتھ تجارت اور مسئلہ کشمیر کے حل کے ذریعے تعلقات معمول پرلانا چاہتا تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنوں ملکوں کو کشمیر، تجارت اور اسٹریٹجک معاملات پر بات چیت کرنا ہوگی، کشمیر پر جب بھی مذاکرت ہوں اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں