بھارتی ریاست آسام میں احتجاج کا خوف، ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات

نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارت نے ریاستِ آسام میں سیکورٹی سخت کرتے ہوئے ہزاروں پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ریاست میں کسی ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہ تعداد لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔

عدالتی حکم کے بعد حکومت نے آسام کے مستقل رہائشیوں کی فہرست تیار کی ہے جن میں وہاں رہائش پذیر لاکھوں مسلمانوں کو مستقل شہری قرار نہیں دیا گیا ہے۔

ریاست آسام کے شہریوں کی حتمی فہرست ہفتے کو جاری کی جائے گی۔

فہرست جاری ہونے سے قبل ریاستی انتظامیہ نے احتجاج کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں