طالبان کے ساتھ معاہدے کے باوجود امریکی افواج افغانستان میں رہیں گی: امریکی صدر

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان سے معاہدے کے قریب ہیں، افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کی بجائے 14000 سے کم کر کے 8600 تک تعداد کر دیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ طالبان سے معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں تاہم نتیجہ ابھی غیریقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے اپنے فوجیوں کی تعداد چودہ ہزار سے کم کر کے آٹھ ہزار چھ سو تک لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس کے بعد مزید انخلا کا تعین کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں