محرم الحرام کا آغاز پر ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ شروع

لاہور (ڈیلی اردو) محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے،شہدائے کربلا کی یاد میں شاہراہوں پر سبیلیں لگ گئیں جبکہ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلہ میں امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عشرہ محرم میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اداروں نے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب زیارات کی تزئین و آرائش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملک بھر میں شہداء کربلاء کی یاد میں امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر مجالس عزاء اور ماتمداری کا آغاز ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں