Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل 28روز

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ کرفیو اٹھائیسویں روز بھی جاری ہے، قابض فوج نے حجاج کرام بھی گھروں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نےجنت نظیر وادی کو موت کی وادی بنا دیا ہے، جہاں آج کرفیو کا مسلسل اٹھائیسواں واں روز ہے، ہر گھر کے باہر قابض بھارتی فوج کے کڑے پہرے ہیں جبکہ ہرطرف بھوک کے ڈیرے اور بچے دودھ کیلئے بلک رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسپتال مساجد، اسکولز میں مسلسل تالہ بندی ہے جبکہ لینڈ لائن، انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

خوفناک امر یہ ہے کہ کرفیو کے باعث کشمیری مرنے والوں کی تدفین گھروں کے باغیچوں میں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ حجاز مقدس سے واپس آنے والے حجاج کرام بھی واپسی پر سری نگر ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے وادی کے مختلف علاقوں میں خندقیں کھود کر کشمیریوں کے قتل عام کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں