ایران میں جدید ترین ڈرون طیارے ” کیان ” کی رونمائی

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے فضائی دفاع کے قومی دن کے موقع پر نوجوان ایرانی ماہرین کے تیار کردہ جدید ترین سمارٹ ڈرون طیارے، کیان کی رونمائی کی گئی۔ خصوصی پروگرام ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر علی رضا صباحی فرد نے مذکورہ ڈرون طیارے کی رونمائی کی۔

بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے اس موقع پر کہا کہ کیان کی شمولیت سے ڈرون بیسڈ ایئر ڈیفنس کی توانائی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یہ ڈرون طیارہ بری فوج کے کمانڈر کی خصوصی ہدایت پر ملک کے نوجوان سائنسدانوں کی مشارکت سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرڈیفنس فورس کے جوانوں نے صرف ایک سال کی مدت میں یہ منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے جو قابل ستائشں ہے۔ کیان نامی جدید ترین ڈرون طیارہ حملے اور دفاع دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

یہ طیارہ برق رفتاری کے ساتھ اہداف کی شناخت کی اور انہیں نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے اور مسلسل کئی گھنٹے کے تک کافی بلندی پر پرواز کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں