افغانستان: پکتیا میں گردیز ہسپتال پر خودکش حملہ ناکام، حملہ آور ہلاک

کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے پکتیا میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے شہر کے ایک بڑے ہسپتال میں ایک خودکش حملہ آور کے داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے پکتیا کے صوبائی دارالحکومت گردیز میں دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے خودکش بمبار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق ایک خودکش بمبار گردیز کے ہسپتال میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کو خالی کروا لیا گیا ہے اور صورتحال حکام کے قابو میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں