بھارت ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے کسی کو ملک بے دخل کرنا پڑے: اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلیپو گراندی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اس امر کو یقینی بنائے کہ اس کے ملک میں کوئی بھی بے وطن نہ رہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیلیپو گراندی نے یہ مطالبہ ریاست آسام میں تقریبا 20 لاکھ انسانوں کو مقامی شہری تسلیم نہ کیے جانے کے پس منظر میں کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے جنیوا سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسا کوئی بھی عمل جو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو ان کی شہریت سے محروم کر دے عالمی سطح پر بے وطنی کے خاتمے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں