پنجاب کے 12 اضلاع حساس قرار: محرم الحرام میں 29 شہروں میں فوج طلب

لاہور (ڈیلی اردو) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محرم الحرام میں پنجاب کے 12 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ 29 اضلاع میں فوج طلب کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جب کہ یوم عاشور پر جلوس کے راستوں میں موبائل سروس بند رہے گی، بڑے جلوسوں کی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 26 حساس اور 8 حساس ترین اضلاع میں معاملات کو دیکھنے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مانیٹرنگ سیل کے ساتھ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں قائم کنٹرول روم بھی منسلک ہوں گے۔

اس کے علاوہ وفاق 4 ہیلی کاپٹرز صوبائی حکومت کو فراہم کرے گا۔ 2 ہیلی کاپٹرز لاہور جب کہ راولپنڈی اور ملتان میں ایک ایک ہپیلی کاپٹر فضائی نگرانی کیلئے استعمال ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں