دو ہفتوں کے دوران وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا تیسرا رابطہ، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایک بار پھر فون کرکے مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ گزشتہ روز ہوا تھا، جس میں دونوں رہنماؤں نے کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے جس میں انہوں نے خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کے لیے ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے اور کشمیریوں کو دیے گئے بہت سے حقوق ختم کردیے ہیں۔

وادی میں تقریبا ایک ماہ سے کرفیو نافذ ہے اور بھارتی فوج انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں