بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن جادھو پاک فوج کو دئیے گئے بیان پر ڈٹ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گرفتار بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن جادھو بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیہ کے سامنے پاک فوج کو دئیے گئے بیان پر ڈٹ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جہاں کلبھوشن جادھو نے بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیہ کے سامنے واضح کیا کہ وہ بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہے اور پاکستان میں را کیلئے جاسوسی کرتا رہا جبکہ بھارتی ناظم الامور اسے بیان سے منحرف ہونے پر دباؤ دیتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر گورو آلووالیا کا کلبھوشن سے ملاقات کا وقت تیس منٹ طے ہوا تھا، تاہم پاکستانی حکام نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گھنٹے تک بات چیت کی اجازت دی، بات چیت مکمل ہونے پر قونصلررسائی ختم ہوئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام زبانوں میں بات چیت کرنے کی اجازت دے رکھی تھی، گورو آلووالیا کو مراٹھی زبان میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے قابل فہم زبان میں بات چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں