سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارت فوج نے مقبوضہ وادی میں مظالم کی انتہا کر دی۔ محرم الحرام کے جلوسوں نکالنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مذہبی آزادی بھی سلب کر لی۔ مساجد بند کرنے کے بعد محرم الحرام کے جلوس پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جارہا ہے۔ کرفیو کے باوجود مقبوضہ وادی کے مختلف اضلاع میں محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے۔
قابض بھارتی فوج نے عزاداروں پر ڈنڈوں کی بارش کر دی۔ پیلٹ گنز کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا، بھارتی فوج کی گولیاں لگنے سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔
مقبوضہ وادی میں جلوس کے شرکاء اور قابض فورسز کے درمیان جلوس روکنے پر تصادم ہوا، بھارتی فوج نے کئی افراد کو اس دوران حراست میں لے لیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امرناتھ یاترا کی تو اجازت دی جاتی ہے جبکہ کشمیر میں رہتے ہوئے کشمیریوں پر مذہبی جلوس نکالنے پر پابندی لگادی جاتی ہے۔
مقبوضہ جموں کشمیر میں 1989سے محرم کے جلوسوں کو محدود کر دیا گیا ہے۔