12

امریکا نے اسامہ بن لادن کے معاملے میں ہمیں دھوکا دیا: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہمارے معلومات شئیر کیے بغیر امریکہ اسامہ بن لادن تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز خصوصی پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے ایبٹ آباد آپریشن کے ایک خفیہ پہلو سے پہلی بار پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ اسامہ بن لادن کے معاملے پر ہماری انٹیلی جنس شئیرنگ چل رہی تھیں۔

اور ہم نے اسامہ کی موجودگی کے حوالے سے امریکہ کو آگاہ کر دیا تھا لیکن امریکہ نے ہمیں دھوکا دیتے ہوئے یکطرفہ آپریشن کیا۔ اگر ہم معلومات شئیر نہ کرتے تو امریکہ اسامہ بن لادن تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔ اسامہ بن لادن کی ایک ٹیلی فون کال ہم نے پکڑی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں