11

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں تعاون کی یقین دہائی کرائے کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان نے ملاقات کی۔

سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں تعاون کریں گے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ امارات سے پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں جو قابل فخر ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں