وزیراعظم عمران خان سے اومان کے پارلیمانی وفدکی ملاقات، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) وزیراعظم عمران خان سے اومان کے پارلیمانی وفد نے چیئرمین مجلس شوریٰ شیخ خالد بن ہلال المعوالی کی قیادت میں جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار اور بھارتی افواج کی طرف سے نہتے کشمیری مسلمانوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔

دونوں اطراف نے مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کو تقویت دینے اور دو طرفہ تجارت میں مزید اضافے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔

اومان کے وفد میں محمد علی امیر باقی، محمد خمیس عبداللہ البادی، محمد رمضان قاسم البلوشی، یونس یعقوب عیسی السیابی، سلیم عمار سعید المفارجی اور سفیر الشیخ الاعمر مرحون شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں