ثنا میر ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ایشین پلیئر بن گئیں

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ایشین پلیئر بن گئیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ساؤتھ اینڈگراؤنڈ کراچی پرکھیلا جائے گا، مہمان ٹیم ابتدائی دونوں میچز جیت کر پہلے ہی ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے، پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے سامنے بے بس ہونے والی گرین شرٹس دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کیلیے سخت حریف ثابت ہوئی تھیں، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے  پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ  مارک کولز کا کہنا ہے کہ سپر اوور تک جانے والے دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب مایہ ناز پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان ثنا میر اتوار کو میچ میں شرکت کی بدولت ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ایشین پلیئر بن گئیں۔ 33 سالہ ثنا 2005 سے ملک کی نمائندگی کررہی ہیں، وہ 2009 میں آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کے پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں بھی شامل رہی تھیں، اس کے بعد ثنا صرف انجرڈ ہونے کی وجہ سے 2 میچز میں شریک نہیں ہوپائیں۔

ثنا میر کا تعلق ایبٹ آباد پاکستان سے ہے۔ وہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کی سربراہی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔ انہوں نے 2008ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے مقابلے میں “مقابلے کی بہترین کھلاڑی“ کا اعزاز کیا۔ اس وقت وہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے مطابق خواتین کے ایک روزہ کرکٹ کے بہترین گیند بازوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔

ثنا میر مختصر فارمیٹ میں میچز کی سنچری مکمل کرنے والی دنیا کی چھٹی ویمن کرکٹر بنیں گی، ویسٹ انڈیز کی دیندرا ڈوٹن 109 میچز کے ساتھ نمایاں ہیں، ایشیا میں بسمہٰ معروف 94 اور بھارت کی ہرمنپریت کور93 میچز کے ساتھ دوڑ میں شامل ہیں، سیریز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  اتوارکی شب  ہی دبئی روانہ ہوجائے گی، وہاں دونوں ملکوں کے درمیان  3 میچز پر مشتمل  ون ڈے انٹر نیشنل سیریز کا انعقاد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں