لاہور (ڈیلی اردو) سابق پاکستانی کرکٹر اور لیگ سپنر عبدالقادر آج رات لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
عبدالقادر 1955 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 67 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 236 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار 29 اور ایک روزہ میچوں میں چھ سو اکتالیس رنز بنائے۔
عبدالقادر نے کمینٹیٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔انہوں نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے گرائونڈ میں اپنی اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دے کر انکی صلاحیتوں کو نکھارا۔
صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور بری فوج کے سربراہ کا معروف کرکٹر کے انتقال پر اظہار افسوس۔