ملک بھر میں سات محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس اور مجالس کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (نمائندگان ڈیلی اردو) شہدا کربلا کی عظیم قربانی، ساتویں محرم الحرام کے دن اہل بیتؑ پر پانی بند کردیا گیا، ملک بھر میں 7 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس، عزاداران کربلا کی جانب سے شہدا کربلا کو ماتم، زنجیر زنی اور نواحہ خوانی کے ذریعے پرسا، پشاور، اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں سات محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں، مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزریں گے، جلوسوں میں شریک عزادران ماتم اور نوحہ خوانی کر کے شہدا کربلا کو یاد کررہے ہیں۔

کراچی میں سات محرم الحرا کے حوالے سے نشترپارک میں مجلس بپا ہوئی۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینہ ایرانی کھارا در پر ختم ہو گیا، جلسوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

میر پور خاص میں سات محرام الحرام کا جلوس عزا خانہ نور حسین شاہ سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس میں عزاداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

حیدر آباد میں مختلف مقامات سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں۔

کوئٹہ میں 7 محرم کا جلوس پرنس روڈ پر امام بارگاہ کلاں ہزارہ سے میکانگی روڈ امام بارگاہ ناصر العزا پر ختم ہو گا۔ ملک میں نکالنے جانے والے ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں، ہزاروں پولیس اہلکار، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں، جلوسوں کی گزرگاہوں کو خار دار تاروں اور کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔

جھنگ میں بھی سات محرم الحرام شبیہ علم و ذوالجناح کا جلوس جلوس شاہ کبیر پہنچ گیا۔ پشاور، ہنگو، کوہاٹ، اورکزئی، بنوں، پارا چنار اور دیگر شہریوں کی طرح پشاور میں بھی ساتویں محرم الحرام کا جلوس نکالا جائے گا۔

مظفرگڑھ کے علاقے شہر سلطان دربار پیر سید عالم شاہ بخاری سے علمِ حضرت عباس برآمد کیا گیا، ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ پر جاکر اختتام پذر ہوا اور اسکے بعد مجلس عزاء منعقد کی گئی۔

کھاریاں میں محرم الحرام کی مناسبت سے علم، تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے جلوس روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے امام بارگاہ حسینیہ کباڑی بازار میں اختتام پذیر ہو گا۔

ملک کے دیگر شہریوں میں بھی سات محرم کے جلوس آج نکالے جائیں گے۔ پشاور میں مرکزی جلوس امام بارگاہ آغا سید عالم شاہ سے دن دو بجے برآمد ہوا۔

دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے تیرہ اضلاع میں نو اور دس محرم کو موبائل سروس معطل رہے گی۔

پاراچنار میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوس ہائے عزادری کا سلسلہ جاری ہے، عزاداروں کی کثیر تعداد بارگاہ حسینی میں شہدائے کربلا کا پرسہ دینے میں مصروف ہیں۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق پاراچنار میں بھی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کا سلسلہ بھرپور عقیدت و احترام کیساتھ جاری ہے، تاہم سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔ آج سات محرم الحرام کو بھی ضلع کرم میں مختلف مقامات پر مجالس و جلوس ہائے عزاداری کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا، پاراچنار کا شمار چونکہ حساس ترین علاقوں میں ہوتا ہے، لہذا اس خدشہ کے پیش نظر یہاں موبائل فون سروس گذشتہ شام ہی بند کر دی گئی تھی، جو کہ اب تک بند ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے سلسلے میں علم و زوالجناح کے ماتمی جلوسوں کا باقاعدہ آغاز 7 محرم الحرام سے شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا علم و زوالجناح کا ماتمی جامع مسجد لاٹو فقیر (حضرت علی) سے نکالا گیا جو اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ وقت پر امام بارگاہ حیدر شاہ شیرازی پر اختتام پذیر ہوا۔ جبکہ اس کے فورا بعد دوسرا ماتمی جلوس امام بارگاہ حیدر شاہ شیرازی ہی سے شروع ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنے جامع مسجد لاٹو فقیر (حضرت علی) پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں عزادار نوحہ خوانی، سینہ کوبی اور ماتم داری کرتے ہوئے مظلوم کربلاؑ حضرت امام حسینؑ اور اُن کے رفقاء کا پُرسہ دیتے رہے

دنیا پور میں بھی محرم الحرام کے سلسلے میں سات محرم کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حیدریہ سے برآمد ہوا۔

گلگت اور سکردو میں بھی سات محرم الحرام کی مناسبت سے حضرت عباس علمدار کی یاد میں جلوس برآمد ہوا، مرکزی جلوس امپھری امام بارگاہ سے نکالا گیا جو اپنے مقرہ راستہ سے ہوتا ہوا مگروٹ امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

کراچی میں سات محرم کے مرکزی جلوس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور صدر کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں