سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر کے شیعہ اکثریتی قصبہ بڈگام میں جمعہ کے روز سے محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ شروع ہونا تھا اور ضلع انتظامیہ نے قصبہ میں ماتمی جلوس برآمد کرنے پر پابندی عائد کی تاہم عزاداروں نے پابندیوں کو توڑتے ہوئے کرفیو کے باوجود ماتمی جلوس نکالااور عزاداری کی۔
A Kashmiri photojournalist was allegedly hit by pellets, three others were allegedly beaten with canes, while the camera of a fourth journalist was allegedly broken Police in their efforts to stop the coverage of the #Muharram procession.https://t.co/bVlB43ScB8
— Uzair Rizvi (@RizviUzair) September 7, 2019
غیر ملکی صحافی کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے عزاداران امام حسین علیہ السلام پر براہ راست فائرنگ اور آنسوگیس کے گولے پھینکے جس سے متعدد عزاداری زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی فوٹو گرافر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے صدر علامہ سید حسن الموسوی الصفوی 4 اگست سے مسلسل نظر بند ہیں جس کے باعث مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں سالہاسال سے جاری روایتی و قدیم عشرہ مجالس کا سلسلہ متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔